Monday, 19 May 2025, 04:32:15 pm
 
بھارت کے زیرقبضہ کشمیر میں وقف ایکٹ کے خلاف مکمل ہڑتال
April 25, 2025

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں متنازع وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف آج مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔

سری نگر میں ایک بیان میں کُل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے کہاکہ وقف ترمیمی ایکٹ مسلم مخالف اقدام ہے اور کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں کی مذہبی ، سیاسی اور سماجی شناخت پر براہ راست حملہ ہے۔

حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہاکہ کشمیریوں نے تحریک آزادی خود شروع کی جس میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت رائے شماری کا مطالبہ کیاجارہا ہے جسے خودبھارت بھی تسلیم کرچکا ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ اپنی ایک ٹیم مقبوضہ کشمیر روانہ کرے جو بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں پر وحشیانہ مظالم کے واقعات اور پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بارے میں اصل حقائق معلوم کرے۔