Friday, 29 March 2024, 12:34:25 pm
فلم''ہوئے تم اجنبی''کا موضوع حساس اور حب الوطنی پر مبنی ہے:میکال
March 25, 2023

ممتازاداکاراورفلم ''ہوئے تم اجنبی''کے ہیرومیکال ذوالفقارنے کہاہے کہ ریڈیوایک بڑاذریعہ ابلاغ ہے اوران کی فلم کی تشہیرمیں سرکاری ذریعہ ابلاغ کے طورپرریڈیو پاکستان کاکردارقابل تعریف ہے۔ریڈیو پاکستان کے ثقافتی نامہ نگارسجادپرویزکوایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ان کی فلم کاموضوع حساس، تاریخی اورحب الوطنی پرمبنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان کی فلم جوش وخروش ،بہادری اورتفریح سے بھرپورہے۔یہ فلم عیدکے روزملک بھرکے سینماگھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔