فائل فوٹو
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماسردارایازصادق نے تمام سیاسی جماعتوں پرزوردیاہے کہ وہ قومی مسائل کے حل کے لئے مل کرکام کریں۔
انہوں نے آج(اتوار) کو لاہورمیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے معاشی چیلنجز کے حل کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیںگے۔
سیاسی اختلاف سے قطع نظراتحاد کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے انہوں نے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے اجتماعی کوششوں کی اہمیت کواجاگرکیااورملک کومعاشی مشکلات سے نجات دلانے کا عزم ظاہر کیا۔
انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) محنت اورخدمت کی سیاست پریقین رکھتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت کی تشکیل کے لئے آئی پی پی، قاف لیگ، ایم کیو ایم اور پاکستان پیپلزپارٹی جیسی جماعتوں کی حمایت سے ہمارے ارکان کی تعداددوسوکے قریب پہنچ گئی ہے اور شہبازشریف ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔