غزہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران قابض اسرائیلی افواج کی بمباری میں مزید 83 فلسطینی شہید اور ایک سو تئیس زخمی ہو گئے ہیں۔غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک انتیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔فلسطینی وزیر اطلاعات NABIL ABU RUDEINEH نے استنبول میں ایک کانفرنس کے دوران اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف جاری جارحیت اور قتل عام روکنے کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔ادھر برلن، مانچسٹر، MILAN, AARHUS، پیرس، ڈیلاس، آکلینڈ اور ڈبلن سمیت دنیا کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد نے احتجاج کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کیا۔