Thursday, 28 March 2024, 08:24:41 pm
سیلاب سے متاثرہ ممالک کیلئے نقصانات سے متعلق فنڈ کا قیام پاکستان کی بڑی فتح ہے:وزیراعظم
November 24, 2022

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ملکوں کیلئے نقصانات کے ازالے کے فنڈ کو پاکستان کے سیلاب سے ہونیوالے نقصان سے نمٹنے کے لئے سفارتی سطح پر بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

وزیراعظم نے یہ بات آج (جمعرات) اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے جاری اجلاس میں کہی۔ وزیراعظم نے شرم الشیخ میں پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کو کامیابی سے اجاگر کرنے پروزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر اطلاعات مریم اور نگزیب اور موسمیاتی تبدیلی کی وزیر شیری رحمن کی تعریف کی۔شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد اور بحالی کی کارروائیوں کی بھی تعریف کی۔