Thursday, 25 April 2024, 06:50:21 pm
پاک فوج میں اعلیٰ ترین عہدوں پر تعیناتی کا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق کیاگیا:آصف
November 24, 2022

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاک فوج میں اعلیٰ ترین عہدوں پر تعیناتی کا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق کیاگیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ تقرر میں سنیارٹی کا خیال رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہم عہدوں پر تعیناتی کے حوالے سے سمری صد ر ڈاکٹر عارف علوی کو بھجو ادی گئی ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ صدر آئین و قانون کے مطابق وزیراعظم کی ایڈوائس کی توثیق کریں گے۔