Friday, 29 March 2024, 12:36:04 pm
وزیراعظم جمعہ سے ترکیہ کا دو روزہ سرکاری دورہ کریںگے
November 24, 2022

وزیراعظم شہبازشریف کل سے ترکیہ کا دو روزہ سرکاری دورہ کریںگے ۔

وزیراعظم صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر دورہ کررہے ہیں ۔

شہبازشریف صدر اردوان کے ساتھ مشترکہ طورپر استنبول کے شپ یارڈ پرپاک بحریہ کے PNS خیبرکے چار بحری جہازوں MILGEM CORVETTE میں سے تیسرے کا افتتاح کریںگے. دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات ، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت دیگر اہم معاملات پرتبادلہ خیال کریںگے ۔

وزیراعظم ترکیہ کے کاروباری طبقے کے سربراہوں سے بھی ملاقات کریںگے.

ایکوٹریڈاینڈ ڈویلپمنٹ بینک کے صدر بھی وزیراعظم سے ان کے استنبول میں قیام کے دوران ملاقاتیں کریںگے ۔

قیادت کی سطح پر متواتر تبادلے پاکستان ترکی دوستی کی لازوال رشتوں کی ایک واضح خصوصیت ہے وزیراعظم نے اس سے قبل رواں سال مئی ، جون میں ترکیہ کا دورہ کیا تھا۔