Wednesday, 07 December 2022, 08:57:22 am
ڈی جی آئی ایس پی آر نے آزاد جموں و کشمیر سے متعلق بھارتی فوجی افسر کے غیر ضروری بیان کو مسترد کر دیا
November 24, 2022

File Photo

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹرجنرل بابرافتخارنے آزادجموں وکشمیرکے حوالے سے بھارتی فوج کے ایک اعلی افسر کے غیرذمہ دارانہ بیان کومسترد کردیاہے۔آج متعددٹوئیٹس میں انہوں نے کہاکہ یہ بیان بھارتی فوج کی مخصوص ذہنیت ملکی سیاسی حالات کے بھارتی فوج کی سوچ پر حاوی ہونے کا واضح اظہار ہوتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان سے دہشت گردی اور اس کے لانچ پیڈز ہونے کے من گھڑت اور بے بنیاد الزامات کا مقصد نہتے کشمیریوں کیخلاف جاری بھارتی فوج کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانا ہے جو بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق خودارادیت کی جدوجہد کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی جنرل کے بلند و بانگ دعوے اور غیرحقیقی خواہش عقلی لحاظ سے توہین آمیز ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.