Thursday, 28 March 2024, 04:07:18 pm
دبئی میں آئی سی سی ٹی ٹونٹی عالمی کپ میں آج پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوگا
October 24, 2021

دبئی میں آئی سی سی ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ آج بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔ادھر اطلاعات و نشریات کے وزیر چوہدری فواد حسین نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان بھارت ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میچ کیلئے پاکستانیوں کے حوصلے بلند ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اپنے روایتی حریف کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں کامیابی حاصل کرے گا۔