Thursday, 07 November 2024, 06:42:21 am
 
ہم آئین کی بالادستی پریقین رکھتے ہیں، بلاول
September 24, 2024

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم آئین کی بالادستی اور لوگوں کو انصاف کی فراہمی پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے کراچی میں سندھ ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت نے جمہوریت کے استحکام کے لئے قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ جمہوریت کے لئے آواز اٹھائی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو اسلامی وفاقی جمہوری آئین دیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک میں وکلاء کے حقوق کے لئے آواز اٹھائی ہے۔