Thursday, 25 April 2024, 11:00:57 am
افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان شمالی وزیرستان روانہ کر دیا گیا
June 24, 2022

خیبرپختونخوا کے نا گہانی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے نے افغانستان میں زلزلے سے متاثرہ افراد کیلئے امدادی سامان کے سولہ ٹرک شمالی وزیر ستان روانہ کئے ہیں۔ ناگہانی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق امدادی سامان میں پانچ سو خیمے، کچن کا سامان، طبی آلات، پانچ سو گدے اور ڈھائی سو ترپال شامل ہیں۔