Friday, 29 March 2024, 05:34:24 pm
برطانوی رکن پارلیمنٹ نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے آوازاٹھادی
May 24, 2023

کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے برطانوی رکن پارلیمنٹ Paul Bristow نے کشمیری عوام کو حق خودارادیت دینے اور دہائیوں پرانا تنازعہ ختم کرنے پرزور دیا ہے۔

 جنوبی ایشیائی خطے میں کشمیر تنازعہ کے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر انیس سو سینتالیس سے متنازعے علاقہ رہا ہے۔

سرینگر میں بھارتی حکومت کی جانب سےجی ٹونٹی کے سیاحتی گروپ کے اجلاس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت کےلئے یہی صحیح وقت ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیری عوام کےحق خودارادیت کےلئے آواز بلند کرے۔