Thursday, 28 March 2024, 09:26:45 pm
وزیر خارجہ کا موسمیاتی تبدیلی سمیت خطے کو در پیش مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کوششوں پر زور
January 24, 2023

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے موسمیاتی تبدیلی سمیت خطے کو در پیش مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا ہے۔آج ازبکستان کے شہر تاشقند میں اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرا کی کونسل کے چھبیسویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علاقائی ممالک کو مستقبل میں کسی بھی بحران سے نمٹنے کیلئے موثر ہنگامی ردعمل کے نظام کی تیاری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے حوالے سے تعاون کا معاملہ بہت اہم ہے۔