Saturday, 20 April 2024, 09:18:18 am
وزیر خارجہ کا عالمی رہنمائوں کے ساتھ علاقائی، بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال
January 24, 2023

پاکستان اور ازبکستان نے تجارت'توانائی اور روابط میں اضافے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے مزیدفروغ کا عزم ظاہر کیا ہے۔اس عزم کا اظہار تاشقند میں اقتصادی تعاون تنظیم کے بین الوزارتی اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کے ازبک ہم منصب بختیار سیدوف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔بلاول بھٹو زرداری نے جنیوا میں موسمیاتی تبدیلیوں سے محفوظ پاکستان کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس میں شرکت پر ازبک وزیر کا شکریہ ادا کیا۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آج اپنے ترکیئے کے ہم منصبMEVLUT CAVUSOGLU سے ECO کے چھبیسویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔دونوں ممالک کے دمیان قریبی برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں وزرائے خارجہ نے مکمل تناظر میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔اہم عالمی اور علاقائی معاملات بھی زیر بحث آئے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آج اقتصادی تعاون تنظیم کے چھبیسویں اجلاس کے موقع پر اپنے ایرانی ہم منصب امیر ABDOLLAHIAN سے ملاقات کی۔وزیر خارجہ نے ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔دونوں وزرائے خارجہ نے اہم عالمی و علاقائی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان اور تاجکستان نے تجارت اور معیشت میں تعاون بڑھانے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ معاہدہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کے تاجک ہم منصب Rojiddin Mujrloddin کے درمیان تاشقند میں طے پایا۔ایک ٹویٹ میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں اضافے پر خوشی کا اظہار کیا۔