Thursday, 28 March 2024, 05:04:06 pm
ویمن ٹی ٹونٹی سیریز: پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا
January 24, 2023

سڈنی میں خواتین کے پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا۔پاکستان کی خواتین ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں ایک سو اٹھارہ رنز بنائے۔جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف13.4 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔آسٹریلیا کیMagan Schutt کو پانچ وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔