Friday, 03 February 2023, 04:36:36 am
کنٹرول لائن کے دونوں اطراف، دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری جمعرات کو بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے
January 24, 2023

کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری جمعرات کے روز بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے تاکہ عالمی برادری پر زور دیا جاسکے کہ وہ بھارت کی طرف سے کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دینے سے مسلسل انکار کا نوٹس لے۔ یوم سیاہ منانے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس نے کی ہے۔ یو م سیاہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر، آزادکشمیر، پاکستان اور دیگر ممالک کے دارالحکومتوں میں بھارت کیخلاف احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کئے جائیں گے جن میں عالمی برادری کو یہ پیغام دیا جائے گا کہ بھارت کشمیرپر غیر قانونی طورپر قابض ہے۔

 

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.