Friday, 29 March 2024, 09:48:05 am
آزاد جموں و کشمیر کے صدر کا یورپی یونین سے کشمیر کیلئے خصوصی نمائندہ مقرر کرنے پر زور
January 24, 2023

File Photo

آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یورپی یونین سے کہا ہے وہ دیرینہ مسئلہ کشمیر کو پرامن طور پر حل کرنے کیلئے اپنا ایک خصوصی نمائندہ مقرر کرے۔یہ مطالبہ انہوں نے برسلز میں عشائیہ کے دوران یورپی پارلیمنٹ' بیلجیئم کی سینیٹ اور بیلجیئم کی پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران کیا۔عالمی تنازعات کو حل کرنے اور انسانی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے یورپی ممالک کے کردار کی اہمیت پرروشنی ڈالتے ہوئے بیرسٹر سلطان نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ میں کشمیر کمیٹی بحال کرنے کی اشد ضرورت ہے۔آزاد کشمیر کے صدر نے امید کااظہار کیا کہ یورپی یونین تنازعہ کشمیر کے حل اور جنوبی ایشیا میں قیام امن و استحکام کیلئے اہم کردار اداکرے گی۔بی بی سی کی دستاویزی فلم پر بھارت کی طرف سے عائد کردہ پابندی کاحوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دستاویزی فلم نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیاہے۔