Monday, 02 December 2024, 02:38:14 am
 
خواجہ محمدآصف کا سیالکوٹ میں آئی ٹی پارک کے قیام کا اعلان
November 23, 2024

وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے سیالکوٹ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

وہ آج(ہفتہ) سیالکوٹ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

خواجہ محمد آصف نے کہا کہ وزیرمملکت آئی ٹی وٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ منصوبے پر تبادلہ خیال کیلئے سیالکوٹ کا دورہ کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کھاریاں موٹروے 2025 تک فعال ہوجائے گی اور لاہور سیالکوٹ موٹروے کو تین لین کیا جائے گا۔