کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کودبانے کیلئے بھارتی حکومت کی طرف سے ظالمانہ اقدامات پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔
سرینگر میں ایک بیان میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے ڈاکٹر ایسوسی ایشن کشمیر کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن ،سلام راٹھور، عبدالمجید بٹ اور فاروق احمد میر سمیت سرکاری ملازمین کو ان کی ملازمت سے برطرف کرنیکی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔