Wednesday, 07 December 2022, 07:39:45 am
سندھ سے سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست پر الیکشن 8 دسمبر کو ہوگا
November 23, 2022

سندھ میں سینٹ کی خالی نشست پر انتخاب اگلے ماہ کی آٹھ تاریخ کو ہوگا۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے پانچ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ سینیٹ کی یہ نشست پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کے استعفے کے باعث خالی ہوئی تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جمعہ کو ہوگی اور کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں اگلے ماہ کی اٹھائیس تاریخ تک دائر کی جاسکیں گی۔پاکستان پیپلز پارٹی نے اس نشست کیلئے کراچی سے تعلق رکھنے والے سینئر رہنما وقار مہدی کو ٹکٹ جاری کیاہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.