Tuesday, 16 April 2024, 03:48:26 pm
پاکستان ، مراکش مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پذیر
October 23, 2021

پاکستان اور مراکش کے درمیان اپنی نوعیت کی پہلی مشترکہ فوجی مشقیں قومی انسداد دہشت گردی مرکز پبی میں اختتام پذیر ہوئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دونوں ملکوں کی خصوصی فورسز نے انسداد دہشت گردی سمیت مختلف مشقیں کیں۔ تربیتی مشقوں کا مقصد دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں باہمی تجربات اور مہارتوں کا تبادلہ کرنا ، بہترطریقوں کو اپنانا اور تعاون کو فروغ دینا تھا۔