Saturday, 20 April 2024, 03:25:01 am
صدر اور وزیراعظم کا سابق صدر آصف زرداری کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار
June 23, 2022

صدرڈاکٹرعارف علوی اوروزیراعظم شہبازشریف نے سابق صدرآصف علی زرداری کی والدہ کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیاہے۔اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے سوگوارخاندان سے تعزیت کااظہارکیا اوردعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورغمزدہ خاندان کوصبرجمیل عطافرمائے۔

ادھرجوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین اورمسلح افواج کے سربراہان نے بھی سابق صدرآصف علی زرداری کی والدہ کے انتقال پردلی تعزیت کااظہارکیاہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق انہوں نے دعاکی اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور سوگوارخاندان کویہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت عطافرمائے۔