Saturday, 02 July 2022, 04:22:47 am
سعودی عرب اورترکی کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے پراتفاق
June 23, 2022

سعودی عرب اورترکی نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے پراتفاق کیاہے۔اس سلسلے میں سمجھوتہ انقرہ میں سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان اورترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ملاقات میں طے پایا۔دونوں رہنمائوں کی ملاقات کے بعدجاری کئے گئے ایک مشترکہ اعلامیہ کے مطابق دونوں ملکوں نے اپنے دوطرفہ تعلقات میں تعاون کے نئے دورکے آغازکاعزم کیا۔انہوں نے تجارت، سیاحت، پروازوں، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز، سمارٹ سٹی ،صحت اور ٹی وی سیریزکی سکرین پرعائدپابندیاں اٹھانے پربھی اتفاق کیا۔دونوں ملکوں نے خطے میں امن، استحکام اورسیکیورٹی کے لئے قریبی تعاون جاری رکھنے کے لئے اپنے عزم کااعادہ بھی کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.