Saturday, 02 July 2022, 04:13:05 am
پاکستان اور چین نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے
June 23, 2022

پاکستان اورچین نے زرخیز زمین کو بنجر ہونے سے روکنے ، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور حشرات کے خاتمے کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفا ق رائے چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق اور چین کی بائیو ڈرائیورسٹی کنزرویشن اور گرین ڈویلپمنٹ فاونڈیشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹرZhou Jinfeng کے درمیان بیجنگ میں ایک ملاقات میں ہوا۔ زراعت کے شعبے میں پاکستان کی مضبوط ساکھ کو سراہتے ہوئے اور موسمیاتی تبدیلی سے روکنے کے اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ڈاکٹرZhou Jinfeng نے تعاون کے ممکنہ شعبوں کی نشاندہی کی۔پاکستانی سفیر نے ماحول کے تحفظ اور موسمیاتی تغیر سے نمٹنے کو پاکستان کی حکومت کی طرف سے دی جانے والی اہمیت کو اجاگر کیا۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.