Wednesday, 24 April 2024, 10:28:14 pm
قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث جاری
June 23, 2022

قومی اسمبلی میں اگلے مالی سال کے بجٹ پر بحث جاری ہے۔بحث میں حصہ لیتے ہوئے رشید احمد خان نے اس اعتماد کا اظہارکیا کہ اتحاد حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالے گی اور ترقی کے راستے پر گامزن کرے گی۔ آغارفیع اللہ نے کہا کہ ساحلی علاقوں کے غریب ماہی گیروں کو بھی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا حصہ بنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے ای او بی آئی کی پنشن میں اضافے کی بھی تجویز دی۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکموں میں کم از کم ماہانہ اجرت پچیس ہزار کی ادائیگی پر عملدرآمد کرایا جائے۔

اجلاس کے آغاز پر ایوان میں سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ اورر کن قومی اسمبلی فاروق ستار کی والدہ کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔