Saturday, 02 July 2022, 03:53:36 am
حنا ربانی دولت مشترکہ سربراہان کے 26 ویں اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریںگی
June 23, 2022

خارجہ امور کے بارے میں وزیرمملکت حنا ربانی کھر دولت مشترکہ کے سربراہان مملکت کے 26 ویں دو روزہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریںگی جوکل روانڈامیں شروع ہورہاہے۔وہ آج ہونے والے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گی۔وزیرمملکت اجلاس کے موقع پر متعددعالمی رہنمائوں سے بھی دوطرفہ ملاقاتیں کریںگی۔دولت مشترکہ کے 54 ممالک کے رہنما دیگر مسائل کے ساتھ نوجوانوں ' ٹیکنالوجی' جدت اور متعدد عالمی چیلنجز سے متعلقہ امور پر غور کریںگے ۔حناربانی کھروزیرمملکت دولت مشترکہ کے اہم اجلاس کے دوران ابتدائی اجلاس اور دوسرے مباحثوں میں پاکستان کا موقف پیش کریںگے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.