Saturday, 02 July 2022, 04:02:29 am

مزید خبریں

 
بھارت کی ریاستی دہشت گردی سے جنوری 1989 سے اب تک 22ہزار944 خواتین بیوہ ہوئیں
June 23, 2022

آج جب دنیا بھر میں بیواں کا عالمی دن منایاجارہا ہے ، بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں ، پولیس اہلکاروں اور ایجنسیوں کے ہاتھوں خواتین سے مسلسل مظالم اور مصائب کا شکار ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے آج بیواں کے عالمی دن کے موقع پر جاری ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بھارت کی مسلسل ریاستی دہشت گردی کی وجہ سے جنوری 1989 سے اب تک 22ہزار944 خواتین بیوہ ہوئیں کیونکہ ان کے شوہروں کو بھارتی فوج، نیم فوجی دستوں اور پولیس اہلکاروں نے شہید کیا۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بھارتی فوجیوں اور پولیس نے گزشتہ34برس کے دوران تقریبا2ہزار پانچ سو خواتین کے شوہروں کو گرفتارکرنے کے بعد لاپتہ کیا اور انہیں اب نیم بیواوں کا نام دیاگیاہے۔رپورٹ میں کہاگیا کہ کشمیری خواتین کو بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے پر نشانہ بنایا جارہا ہے۔ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں اور سماجی کارکنوں نے سرینگر میں اپنے الگ الگ بیانات میں کہاہے کہ کشمیری خواتین بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا بدترین شکارہیں۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.