Thursday, 25 April 2024, 01:37:58 pm

مزید خبریں

 
اقوام متحدہ کشمیری سول سوسائٹی کے رہنمائوں کو ہندوستان کی جیلوں سے رہائی میں مدد کرے:ڈبلیو کے اے ایف
June 23, 2022

ورلڈ کشمیرAwarenessفورم نے انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارتی جیلوں میں قید کشمیری سول سوسائٹی کے رہنماوں کی رہائی کیلئے معاونت اور مداخلت کریں۔ واشنگٹن میں ایک مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے واشنگٹن میں قائم کشمیریوں کے حامی گروپ کے رہنماوں نے کشمیری حریت رہنماوں کی غیرقانونی حراست کی شدید مذمت کی۔ فورم نے ڈیجیٹل اشتہاری ٹرکوں کے ذریعے ایک مہم کا بھی اجرا کیا جس میں بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا گیا ہے۔