افغانستان کے دومشرقی صوبوں میں بدھ کی صبح آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد اقوام متحدہ اور اس کے انسانی ہمدردی کی کارروائیوں کے شراکت دار اداروں نے فوری امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق زلزلے سے کم ازکم ایک ہزارافرادہلاک ہوگئے ہیں جبکہ سینکڑوں دوسرے افرادبے گھرہوگئے ہیں۔اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے ادارے نے کہاہے کہ زلزلے سے صوبہ پکتیکاکے اضلاع Gayan ، Bar Mala، Naka اورZiruk جبکہ صوبہ خوست کاضلع Spera متاثر ہوئے ہیں۔افغان وزارت دفاع نے زخمیوں کونکالنے کے لئے پانچ ہیلی کاپٹرزصوبہ پکتیکاروانہ کئے ہیں جبکہ Gayan میں طبی ٹیم بھی بھیجی گئی ہے۔ادھراقوام متحدہ کے بچوں کے تحفظ کے ادارے نے زخمی بچوں کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کیلئے مختلف ٹیمیں روانہ کی ہیں۔افغانستان میں یونیسیف کے نمائندے ڈاکٹرمحمد Ayoyaنے کہاہے کہ ادارے کاعملہ ضروری امداد فراہم کررہاہے جس میں باورچی خانے کاسامان، صابن ،تولیے اورسینٹری پیڈزکے ساتھ ساتھ گرم کپڑے، کمبل ا ورخیمے بھی شامل ہیں۔