وزیراعظم شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پر قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے نے افغانستان کے زلزلے سے متاثرہ افراد کے لئے امدادی سامان روانہ کردیاہے۔خیموں، ترپال، کمبل اور ضروری ادویات کی کھیپ آٹھ ٹرکوں پرمشتمل ہے۔پاکستان نے مشکل کی اس گھڑی میں افغانستان کومکمل تعاون کایقین دلایاہے۔