Friday, 19 April 2024, 08:44:47 am
عالمی برادری سیاسی مفادات سے بالاترہوکر افعان زلزلہ متاثرین کی مدد کرے:پاکستان
June 23, 2022

اقوام متحدہ میں پاکستان نے عالمی برادری پرزوردیاہے کہ وہ سیاسی مفادات سے بالاترہوکر افغانستان میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے تناظرمیں ملک کی مددکریں۔نیویارک میں اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کی طرف سے جاری کئے گئے ایک پیغام میں ا قوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے کہاکہ عالمی برادری کوافغانوں کی مدد کے لئے آگے آناچاہیے۔پاکستانی مندوب نے افغان بھائیوں اوربہنوں کے ساتھ یکجہتی کااظہارکیا جوکئی دہائیوں پرمحیط تنازع کی وجہ سے پہلے ہی سخت مشکلات کاشکارہیں۔منیراکرم نے کہاکہ اپنے حصے کے طورپرپاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پرامداد، معاشی معاونت اورجامع تعاون کے ذریعے افغانستان اوراس کے عوام کی مدد کی ہے اوراسے جاری رکھاجائے گا۔