انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر امین الحق نے کہا ہے کہ حکومت کاروباری منصوبوں میں سرمایہ لگانے کےلئے سہولیات فراہم کررہی ہے۔
جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کافی پیشرفت ہوچکی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ ہماری آئی ٹی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ سال یہ دوارب ساٹھ کروڑڈالر تک پہنچ گئیں۔