Friday, 29 March 2024, 08:57:24 pm
پاکستان نے مذہبی مقامات کے دورے کیلئے100بھارتی ہندو یاتریوں کو ویزے جاری کردیئے
November 22, 2022

پاکستان نے بھارتی ہندویاتریوں کوایک سوویزے جاری کئے ہیں تاکہ وہ ملک میں اپنے مذہبی مقامات کادورہ کرسکیں۔یہ ویزے نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمیشن نے جاری کئے۔بھارتی ہندویاتری سندھ میں شادانی دربارحیات پتافی میں شِیو اَوِتری سَت گُرو سنت شادارام صاحب کے تین سوچودھویں جنم دن کی تقریبات میں شریک ہوںگے۔یہ تقریبات آج شروع ہورہی ہیں اورآئندہ ماہ کی تین تاریخ تک جاری رہیںگی۔پاکستان اوربھارت کے درمیان مذہبی مقامات کے دوروں کے بارے میں انیس سوچوہتر کے پروٹوکول کے تحت ہربرس ہزاروں سکھ اورہندویاتری مختلف مذہبی تقریبات میں شرکت کے لئے پاکستان آتے ہیں۔ہندواورسکھ یاتریوں کویاتراکے ویزوں کااجراء تمام مذاہب کے مذہبی مقامات کے لئے پاکستان کے احترام اوربین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی کوششوں کاعکاس ہے۔