Friday, 19 April 2024, 10:56:00 pm
انسانی حقوق تنظیموں نے کشمیری حقوق کے علمبردار خرم پرویز کی فوری رہائی کا مطالبہ کیاہے
November 22, 2022

ایمنسٹی انٹر نیشنل اور ہیومن رائٹس واچ سمیت انسانی حقوق کی متعدد تنظیموں نے انسانی حقوق کے کشمیری علمبردار خرم پرویز کی بھارتی جیل سے رہائی کے لئے مشترکہ آواز اٹھائی ہے۔ انسانی حقوق کی بارہ تنظیموں کی طرف سے دستخط شدہ اور ایمنسٹی انٹر نیشنل کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے بیان میں فسطائی بھارتی حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ انسانی حقوق کے کارکنوں کے کام کو جرم قرار دینا بند کریں۔ خرم پرویز کو گزشتہ سال سیاسی بنیاد پر دہشت گردی اور دیگر الزامات پر گرفتار کیا گیا تھا۔