Wednesday, 24 April 2024, 11:28:59 am
ریڈیو پاکستان کے شعبہ خبر کے ترقی پانے والے کنٹرولرز کی ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات
October 22, 2021

ریڈیو پاکستان کے شعبہ خبر کے حال ہی میں ترقی پانے والے کنٹرولرز نے آج(جمعہ) اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل محمد عاصم کھچی سے ملاقات کی۔

کنٹرولرز کے وفد نے ڈائریکٹر نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز عبد الرئوف خان کی قیادت میں ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات کی ۔ وفد میں امان اللہ' غضنفر عزیز' جاوید احمد اور غلام مجتبیٰ شامل تھے۔ملاقات میں اہم پیشہ ورانہ اور انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نے افسروں پر زور دیا کہ وہ ریڈیو پاکستان کے موجودہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے بھرپور کوششیں کریں۔کنٹرولرز نے خوش اسلوبی سے ترقی کے عمل کو یقینی بنانے پر ڈائریکٹر جنرل کی کوششوں پر ان کا شکریہ اداکیا۔بعد میں فنانس اور آڈٹ کے شعبوں کے نئے ترقی پانے والے کنٹرولرز محمد انعام الحق اور اسد طور نے بھی ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات کی اور ان کاشکریہ اداکیا۔دوسری جانب اسلام آباد سٹیشن کی سٹیشن ڈائریکٹر انیلہ سلیم کی الوداعی پارٹی کا اہتمام بخاری آڈیٹوریم میں کیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل محمد عاصم کھچی اور دوسرے افسروں نے انیلہ سلیم کو ریڈیو پاکستان کے لئے ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

No description available.