Friday, 29 March 2024, 08:19:16 pm
جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا مقصد انتخابی عمل شفاف بنانا ہے :فرخ حبیب
October 22, 2021

اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا مقصد انتخابات کو شفاف بنانا اور انتخابی عمل پر عوام کااعتماد بڑھانا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے متعلق عملی جائزہ لیتے ہوئے کیا۔مختلف شعبوں کے اعلیٰ حکام نے بھی عملی استعمال کا مظاہرہ دیکھا۔اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت نے کہا کہ رائے شماری کیلئے دنیا بھر میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے اور ہم بھی پاکستان میں انتخابی عمل کی ساکھ یقینی بنانے کیلئے اسے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔