Saturday, 20 April 2024, 08:14:50 am
ٹی20ورلڈ کپ:سری لنکا نے نیدر لینڈز کو 8وکٹوں سےشکست دے دی
October 22, 2021

 ورلڈ کپ ٹی 20کوالیفائنگ راؤنڈ میں سری لنکا نے نیدر لینڈز کی ٹیم کو 8وکٹوں سےہرا دیا۔

شارجہ میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 12ویں میچ میں سری لنکا نے نیدر لینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

نیدر لینڈز کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے آئی لینڈرز کے باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ کا سامنا نہ کرسکی صرف 44رنز پرآؤٹ یوگےگئی۔

پینتالیس رنز کا ہدف سری لنکا کی ٹیم نے صرف 2وکٹوں کے نقصان پر 7اعشاریہ 1اوورز میں حاصل کرلیا۔