Thursday, 25 April 2024, 08:13:22 pm
پاکستان نے ریاستی پالیسی کے طور پر اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کیلئے عالمی سطح پر مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے
September 22, 2022

وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے اسلام مخالف پروپیگنڈے کی ریاستی پالیسی کے تحت روک تھام کے لئے عالمی مذاکرے کے انعقاد کامطالبہ کیاہے۔انہوں نے نیویارک میں قومی ،نسلی، مذہبی اورلسانی اقلیتوں سے وابستہ افراد کے حقوق کے موثر فروغ کے بارے میںایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے کہاکہ وہ اسلام مخالف پروپیگنڈے کو روکنے کالائحہ عمل تیارکرے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ بھارت جو ایک سیکولرملک تھا وہ مسلم اورمسیحی اقلیتوں کی قیمت پر ہندوبالادستی کے ملک میں تبدیل ہورہاہے۔