Thursday, 25 April 2024, 09:16:47 am
پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مشکلات دیکھ کردکھ ہوا، دنیا کو اس بارے ضرورآگاہ کرونگی:انجلینا جولی
September 22, 2022

سیلاب متاثرین سے یکجہتی اورتعاون کے اظہارکے لئے پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنرکی خصوصی نمائندہ انجلیناجولی نے اسلام آباد میں نیشنل فلڈرسپانس کوآرڈینیشن سنٹرکادورہ کیا۔سنٹرکے ڈپٹی چیئرمین احسن اقبال نے انجلیناجولی کاخیرمقدم کیااورپاکستانی تاریخ کے انتہائی تباہ کن سیلاب کے دوران پاکستان کادورہ کرنے پران کاشکریہ اداکیا۔انہیں سیلابوں سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔انجلیناجولی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ میں دادوکے دورے کے دوران وہ سیلاب متاثرین سے ملی ہیں اورانہیں لوگوں کی مشکلات دیکھ کربہت دکھ ہواہے۔اقوام متحدہ کی خصوصی مندوب نے کہاکہ وہ سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں اور تباہی کے حجم کے بارے میں دنیاکوآگاہ کرنے کے لئے کوشش کریں گی اورموسمیاتی تبدیلی سے ہونے والے نقصانات اورسیلاب متاثرین کی ضروریات کے بارے میں بتائیں گی۔