Thursday, 18 April 2024, 06:27:43 am
پاکستان،آذربائیجان کاآذربائیجان میں پاکستانی کارکنوں کی تعداد بڑھانے پر اتفاق
September 22, 2022

فائل فوٹو

پاکستان اورآذربائیجان نے آذربائیجان میں پاکستانی کارکنوں کی تعداد میں اضافے پر اتفاق کیاہے۔یہ فیصلہ سمندرپارمقیم پاکستانیوں اورانسانی وسائل کی ترقی کے وزیرساجدحسین طوری اور آذربائیجان کے محنت اورسماجی سیکیورٹی کے وزیرSahil Babayevسے ایک آن لائن ملاقات کے دوران کیاگیا۔آذربائیجان کے وزیرنے کہاکہ ان کے ملک کومختلف ترقیاتی منصوبوں کومکمل کرنے کے لئے تربیت یافتہ افرادی قوت کی ضرورت ہے اور وہ برآمدکے شعبے میں پاکستان کے تجربے سے سیکھے گا۔ساجدحسین طوری نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان افرادی قوت اورسماجی سیکیورٹی کے شعبوں میں مفاہمت کی یادداشت پردستخط کئے گئے ہیں۔