Friday, 07 October 2022, 03:29:51 pm
پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے فروغ اور تحفظ کو انتہائی اہمیت دیتا ہے:حناربانی کھر
September 22, 2022

خارجہ امور کی وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے فروغ اور تحفظ کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ بین الاقوامی مذہبی آزادی کے بارے امریکہ کے سفیر عمومی راشد حسین سے باتیں کرتے ہوئے، جنہوں نے ان سے نیو یارک میں ملاقات کی ، کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ میں انتہائی سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت ، انتہاپسندی اور اقلیتوں پر مظالم میں اضافہ اور غیرقانونی طور پر زیرقبضہ جموں و کشمیر کے عوام پر جاری مظالم بین الاقوامی برادری خصوصاً امریکہ کے لئے شدید تشویش کا باعث ہونا چاہیے۔ راشد حسین نے مذہبی آزادی سے متعلق مسائل کے بارے میں امریکہ کے ساتھ تعاون پر پاکستان کی تعریف کی۔