Wednesday, 24 April 2024, 01:04:10 am
وزیراعظم کاامریکی صدرسے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مشکلات اجاگرکرنے پراظہارتشکر
September 22, 2022

فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مشکلات اجاگر کرنے اور دنیا پر فوری ردعمل کیلئے زور دینے پر امریکی صدر جوبائیڈن کا شکریہ ادا کیا ہے۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو شدید سیلابوں کے باعث تباہی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں پھنسے ہوئے خواتین اور بچوں کی مدد کی اپیل پر توجہ دی جانی چاہئے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں امریکی صدر نے دنیا سے بھرپور اپیل کی کہ سیلابوں کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی مدد کی جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نیو یارک میں عالمی مالیاتی فنڈ اور عالمی بنک کے اعلی حکام کے ساتھ ان کی بات چیت میں سیلاب کے بعد تعمیر نو کے لئے ہمارے موجودہ پروگراموں کیلئے وسائل کی دستیابی پر توجہ مرکوز کی گئی۔ آج ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے عالمی رہنمائوں کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کے دوران سیلابوں، موسمیاتی تبدیلی اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔