Friday, 07 October 2022, 03:34:00 pm
ہنگری پاکستان میں سرمایہ کاری کے سازگارماحول سے فائدہ اٹھائے:بلاول
September 22, 2022

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہنگری پاکستان میں سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول سے فائدہ اٹھا سکتا ہے اور پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ خاص طور پر خصوصی اقتصادی زونز میں مشترکہ منصوبے شروع کر سکتا ہے۔وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر ہنگری کے اپنے ہم منصب پیٹر سیجر سے بات چیت کر رہے تھے۔بلاول بھٹو زرداری نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو بڑھانے پر زور دیا۔