Friday, 07 October 2022, 01:25:07 pm
بھارتی مسلم تنظیم پاپولرفرنٹ کی این آئی اے کے مسلم گھروں میں چھاپوں،گرفتاریوں کی مذمت
September 22, 2022

بھارت میں مسلمانوں کی تنظیم پاپولر فرنٹ نے نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی کی طرف سے ملک بھر میں مسلمانوں کے گھروں پر چھاپوں ، گرفتاریوں، ہراساں کرنے اور انہیں مظالم کا نشانہ بنانے کی سخت مذمت کی ہے۔تنظیم نے کہا ہے کہ بڑے پیمانے پر چھاپوں اور کارروائیوں کے دوران اس کے ایک سو سے زائد کارکنوں اور حامیوں کو غیرقانونی طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔تنظیم کے سیکرٹری اور نائب صدر Nasarudeen نے کہا کہ چھاپوں کا مقصد مسلمان تنظیموں پر دبائو ڈالنا ہے تاہم پاپولر فرنٹ اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرے گی اور بھارتی اداروں کے مظالم بے نقاب کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔