Thursday, 28 March 2024, 03:15:53 pm
اردوزبان کے شاعررئیس امروہوی کی برسی آج منائی جارہی ہے
September 22, 2022

اردو زبان کے ممتاز شاعر اور ماہر نفسیات رئیس امروہوی کی 34 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

وہ بارہ ستمبر انیس سو چودہ کو بھارت کے شہر Amroha میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے 19اکتوبر 1947 کو پاکستان ہجرت کی اور کراچی میں رہائش اختیار کی۔ رئیس امروہوی نے رباعی لکھنے کے منفرد اسلوب کے باعث شہرت پائی۔انہوں نے پاکستان میں اردو زبان کی ترویج کیلئے بھی کام کیا۔ انہوں نے رئیس اکیڈمی قائم کی جس میں لوگوں کو ان کی جذباتی اور اخلاقی اقدار کو بہتر بنانے کی تربیت دی گئی۔ انہوں نے مابعد الطبعیات، یوگا اور مراقبے پر متعدد کتابیں تحریر کیں۔ انہیں 22 ستمبر1988 کو قتل کردیا گیا تھا۔