Wednesday, 10 August 2022, 03:59:54 am
تین روزہ بارہویں سالانہ بابا غندی بین الاقوامی میلے کی تقریبات شروع ہوگئیں
July 22, 2022

تین روزہ بارہویں سالانہ بابا غندی بین الاقوامی میلے کی تقریبات ضلع ہنزہ کے علاقے وادی چپورسن میں شروع ہوگئیں۔یہ میلہ مشہور صوفی محمد باقر حسن جن کو بابا غندی بھی کہا جاتا ہے کے نام سے موسوم ہے۔میلے میں گلگت بلتستان کے علاوہ بیرون ملک سے ہزاروں عقیدت مند شرکت کر رہے ہیں۔پولومیچز، بزکشی، یاک سفاری اور وخی میوزک تقریبات کا حصہ ہیں۔میلے میں وادی میپورسن کے روایتی کھانوں کے سٹالز بھی لگائے گئے۔