Wednesday, 10 August 2022, 03:40:14 am
خیبر پختونخوا :بارشوں کے باعث پیش آنے والے واقعات میں چار افراد جاں بحق
July 22, 2022

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران خیبر پختونخوا کے مختلف حصوں میں حالیہ موسلادھار بارشوں کے باعث پیش آنے والے واقعات میں چار افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے ہیں۔

 قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبے میں شدید بارشوں کے باعث دس گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

 انہوں نے کہا کہ ادارے کا کنٹرول روم چوبیس گھنٹے فعال ہے اور عوام ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

 ادھر خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر تمام امدادی ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے مکمل طورپر چوکس ہیں۔