Friday, 07 February 2025, 02:58:18 am
 
وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے گوگل کے ایجوکیشن پروگرام کو سراہا
June 22, 2024

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کی وزیر مملکت شزہ فاطمہ خواجہ نے پاکستان میں مقامی طور پر کروم بکس کی تیاری کیلئے گوگل کے ایجوکیشن پروگرام کو سراہا ہے۔گوگل کے اعلیٰ سطح کے ایک وفد سے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل مہارت کے ذریعے نوجوانوں کی استعداد کار میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے۔گوگل کے وفد نے وزیر مملکت کو خواندگی کے اپنے پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا۔