Thursday, 18 April 2024, 12:03:51 pm
ماہرین کا موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کو کم کرنے پر زور
June 22, 2022

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات نہ کیے گئے تو 2035 تک پاکستان کے گلیشیئر مکمل طور پر پگھل سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں ریڈیوپاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ چینل پر منعقدہ خصوصی پروگرام میں کیا۔پروگرام میں بات کرتے ہوئے مہر صاحبزاد خان، ڈائریکٹر جنرل پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ پاکستان ان دس ممالک کی فہرست میں آتا ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ خطرے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کو ماحول میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جس میں طرز زندگی میں تبدیلیاں بھی شامل ہوں گی۔