Thursday, 25 April 2024, 01:33:53 pm
یوکرین تنازع پرعالمی برادری میں تفریق سے یواین کے کام بری طرح متاثرہونگے:چین
June 22, 2022

چین نے خبردارکیاہے کہ یوکرین کے تنازع پر بین الاقوامی برادری میں تفریق سے مختلف شعبوں میں اقوام متحدہ کے کام بری طرح متاثر ہو ں گے۔اقوام متحدہ میں نائب مستقل مندوب وائی ینگ نے یوکرین کے بارے میں سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہاکہ مزیدمہلک ہتھیاربھیجنے سے دشمنی میں اضافہ ہوگا،تنازع کو ہواملے گی، بڑا انسانی المیہ جنم لے گا اورمزیدبے گناہ جانوں کاضیاع ہوگا۔انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی برادری کومزیدتاخیرکئے بغیریوکرین میں صورتحال کی شدت کو کم کرنے کے لئے اقدامات امن بات چیت کے لئے سہولت کاروں اورجنگ بندی کے حصول کے لئے ملکرکام کرناچاہئے۔چین کے مندوب نے بعض ملکوں کومشورہ دیاکہ وہ اپنے ذاتی جغرافیائی سیاسی مقاصدکے حصول کے لئے جلتی پرتیل کاکام نہ کریں۔